• news

پادری ندیم کامران لاہور ڈائوسیس کے دسویں بشپ مقرر


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چرچ آف پاکستان لاہور ڈائوسیس میں بشپ آف لاہور کی مسند نشینی کی عبادت گزشتہ روز لاہور کتھیڈرل میں منعقد ہوئی جس میں پادری ندیم کامران کو بطور لاہور ڈائوسیس کے دسویں بشپ کی حیثیت سے تعین کیا گیا۔ تقدس بشپ ندیم کامران لاہور ڈائوسیس کے دسویں بشپ کی حیثیت اب اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔ بشپ آف لاہور کی مسند نشنی کی عبادت بزرگ بشپ الیگزنڈر جان ملک Bishop Emeritus نے سرانجام دی۔ اس عبادت میں بشپ سموائیل عزریاہ اور بشپ عرفان جمیل بھی ان کے ہم شریک تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن