ملت جعفریہ پاکستان فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے ذریعے298 اے میںترمیم کو مسترد کرتی ہے:ترجمان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہاہے کہ ملت جعفریہ پاکستان فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔حدود و قیود کو اور واضح کئے بغیر کسی قسم کی قانون سازی یکطرفہ اورمتعصبانہ سوچ کو عوام پر مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ ترمیم ملکی داخلی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا موجب بن سکتی ہے۔