صحابہ ؓ و اہل بیتؓ، ازواج مطہراتؓ کے تحفظ بل کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم : فضل الرحیم اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند ،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبیدمولانا حافظ زبیر حسن، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا مجیب الرحمن نے قومی اسمبلی میں صحابہ کرام و اہل بیت اور ازواج مطہرات کی عزت و حرمت کے تحفظ کے بل کی متفقہ منظوری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی مستحسن اقدام، حالات و وقت کا تقاضہ اور ہر مسلمان کے دل کی آواز اور ترجمانی ہے۔ اس بل کے قانونی طور پر نافذ العمل ہونے سے فرقہ واریت اور مذہبی فسادات کے خاتمہ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور قیام امن میں مدد ملے گی۔ اس بل کی متفقہ منظوری پر تمام جماعتوں کے قائدین و اراکین قومی اسمبلی اور بالخصوص اس بل کے محرک مولانا عبدالاکبر چترالی انتہائی قابل مبارکباد اور لائق تحسین ہیں۔