رانا صفدر دلشادکی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ،قمرالزمان کائرہ آج رائے ونڈ آئینگے
رائے ونڈ(نمائندہ نوائے وقت)جنرل سیکرٹری لاہور رانا جمیل منج کی دعوت پر معروف سماجی ، سیاسی شخصیت رانا صفدر دلشاد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جس کے حوالیسے موضع پاجیاں میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کے علاوہ قمر الزمان کائرہ خصوصی شرکت کررہے ہیں۔رانا صفدر دلشاد کی پارٹی میں شمولیت کیبعد حلقہ میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی