• news

شیخوپورہ میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے: طارق علی بسرا 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ضلع بھر میں 3 ہزار 27 پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے پلانے میں مصروف ہیں۔ پولیو ویکسی نیشن کا ٹارگٹ بر وقت مکمل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پولیو کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گئے اور بچوں کی پولیو رجسٹریشن اور ویکسین کی عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے مختلف آبادیوں میں جا کر گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم اور عملے کی کارکردگی کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو ویکسینیشن کا ٹارگٹ بروقت حاصل کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر پولیو ٹیموں کی انسپکشن کر رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن