قومی خزانے پر سازش کے تحت کرپٹ ٹولے کو مسلط کیا گیا :راشد منیر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر راشد منیر نے کہا ہے کہ قومی خزانے پر ایک سازش کے تحت کرپٹ ٹولے کو مسلط کیا گیا ہے عمران خان نے وفاقی حکومت کاسب پول کھول دیا ہے ن لیگ کا اقتدار میں آنے کا صرف مقصداپنے کیسزختم کرواناتھا پنجاب کی عوام وفاقی حکومت کے چوروں اورڈکیتوں کو پہچان چکی ہے عمران خان پاکستانی قوم کوحقیقی آزادی دلوانے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے راشد منیر نے کہا کہ عالمی بنک کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ملکی آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ غذائی عدم تحفظ ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی صرف 2 فیصد تک محدود ہو چکی، مہنگائی نے 53سالہ ریکارڈ ٹوڑ ڈالا ہے۔