شہری ریلوے لائن عبور کرتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
لاہور(نمائندہ خصوصی)مصطفی آباد کے علاقے دھرمپورہ پھاٹک کے قریب شہری ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شہری ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اس اثنا میں ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق شہری کی شناخت 35 سالہ محمود حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو ابتدائی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔