• news

لیبر کورٹ : 10ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر گارمنٹس مالک سے جواب طلب


 لاہور(خبر نگار)لیبر کورٹ کے جج شاہد نے 10 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر حسن گارمنٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، درخواست میں موقف اپنایا گیا غریب فیملی سے تعلق ہے روٹی کھانے کو پیسے نہیں ہیں،حسن گارمنٹس پر کام کرتے 10 ماہ گزر گئے لیکن تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، تنخواہ کا تقاضا کیا تو دوکان مالک نے ایف آئی آر درج کروا دی، استدعا ہے کہ مالک تنخواہ مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دیتا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت تنخواہ ادا کرنیکا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن