• news

بٹ کوائن کرپٹو کرنسی میں 63 لاکھ تاوان کا کیس‘3گواہوں پر جرح کیلء وکلاء طلب


 لاہور(خبر نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے شہری اغواء کرکے بٹ کوائن کرپٹو کرنسی میں 63 لاکھ تاوان لینے کے مقدمے میں تین گواہان کے بیانات پر جرح کیلئے 28 جنوری کووکلاء طلب کر لئے۔ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم وسیم عمران کیخلاف تھانہ کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے شہری محمد اعظم طارق کو تاوان کیلئے اغواء کیا اور 63 لاکھ مالیت کے بٹ کوائن بطور تاوان وصول کیا، جان بچانے کیلئے مغوی نے آن لائن اکائونٹ سے بٹ کوائن ملزم کو منتقل کر دیئے،رہائی ملنے پر شہری نے ملزم وسیم عمران کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن