• news

میؤہسپتال، سرجیکل آلات، ادویات کی خریداری  خورد برد ملوث 9 ڈاکٹروں کی ضمات منظور 


 لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت نے میو ہسپتال میں سرجیکل آلات اور ادویات خریداری میں خورد برد کیس میں ملوث نو ڈاکٹروں کی عبوری ضمانت یکم فروری تک منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن تفتیشی افسر سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ملزم ڈاکٹر احمد عزیر، ڈاکٹر غلام فرید، ڈاکٹر رانا واجد، پروفیسر ڈاکٹر عمر نذیر، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر طاہر قدیر، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر عتیق ڈاکٹر خالد، کمپیوٹر آپریٹر محمد احمد، جونیئر کلرک ذیشان اور شیخ الطاف کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن