ڈالرز نہ ملنے پر صنعتکار پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں : عطا ء فر ید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر عطا ء فر ید چو ہدری نے کہا ہے کہ ڈالرز نہ ملنے سے صنعتکار پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں، گذشتہ دنوں فیڈر یشن آف پاکستا ن چیمبرز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میںگورنر سٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ صنعتکار اگر با ہر سے ڈالر ارینج کرتے ہیںتو کر لیں،جس پر میرا ان سے سوال ہے کہ اگر آپ ذمہ داری کے ساتھ یہ با ت کر رہے ہیں تو آپ ہمیں لکھ دیں، عطاء فرید چوہدری نے کہا کہ جو پو رٹ پر راء میٹر یل پڑ اہواہے اس کے پچھلے کئی روز سے لا کھوں کروڑوں کے اخراجا ت بڑھ رہے ہیں۔