گوجرانوالہ بورڈ کو سو لر انرجی پر منتقل کرنا اہم اور قابل ستائش قدم ہے:کمشنر
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)کمشنر و چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ غلام فرید نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ بورڈ کے تمام شعبوں کو سو لر انرجی پر منتقل کیا جانا ماحول دوست ٹیکنالو جی کے استعمال کو فروغ دینے اور بجلی کے اخراجات سے مستقل نجات حاصل کرنے کی جانب اہم اور قابل ستائش قدم ہے اور بلوں کی مد میں سالانہ 3کروڑ کی بچت بورڈ کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور افسران وسٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال ہو سکے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ بورڈ میں لگائے جانے والے 330کلو واٹ سولر انر جی سسٹم کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔