• news

 شریف برادران ملکی معیشت کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں: حاجی لطیف


قصور (نمائندہ نوائے وقت) موجودہ مہنگائی پی ٹی آئی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کا کارنامہ ہے۔ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کاطرہ امتیاز ہے۔ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے انتشار اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد لطیف کونسلر عرف باؤ نند لال و رہنما مسلم لیگ ن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناتجربہ و نااہل حکومت نے بے جا غیر ملکی قرضوں میں اضافہ کر کے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر بنا کر عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، جلد ملک معاشی بحران سے نکلے گا اور وطن عزیز میں ملکی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن