ہائیکورٹ : انجینئرز ٹیکنیکل الاونس کے اہل‘ محکمہ توانائی‘ محکمہ صحت کو ادائیگی کا حکم
لاہور ( سپیشل رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس وصول کرنیکااہل قرار دیتے ہوئے محکمہ توانائی اور محکمہ صحت کو الاونس ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب کے دیگر محکموں میں انجینئروں کو بنیادی تنخواہ کاایک اعشاریہ پانچ فیصد الاونس دیاجارہاہے درخواست گزارعارف منصور کے وکیل ملک اویس خالد نے دلائل دئیے انرجی اور محکمہ صحت کے انجینئروں کے علاوہ پنجاب بھر کے انجینئروں کو ٹیکنیکل الاونس دیا جا رہا ہے۔ دو محکموں کے انجینئروں کو ٹیکنیکل الاونس نہ دے کرامتیازی سلوک کیاجارہا ہے۔ آئین کے تحت تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں ان میں امتیازی سلوک نہیں کیاجاسکتا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت دونوں محکموں کے انجینئرز کو بھی ٹیکنیکل کوٹہ کااہل قرار دے۔