• news

ہائیکورٹ : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی دفتر کیس ‘فریقین سے جواب طلب


لاہور ( سپیشل رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کادفتر خالی کروانے اور کرایہ کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ پی ڈی ایم اے کے وکیل چوہدری حفیظ الرحمٰن نے موقف اپنایا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر کیلئے لاہور میں عمارت کرائے پر لی گئی عمارت کے مالکان سے ایک سالہ معاہدہ طے پایا مگر ادائیگی کے وقت پتہ چلاکہ معاہدہ کرنے والا اصل مالک نہیں۔ محکمہ نے مقرر کردہ کرایہ اصل ملکیت نہ ہونے کی بناء پر روک لیا ۔عمارت کی ملکیت کا دعوے دار نے بیدخلی اور کرائے کی وصولی کا سول کورٹ میں دعوی دائرکردیا۔ سول عدالت نے دعویٰ منظور کرلیا جبکہ سیشن عدالت نے اپیل بھی منظور کرلی ۔ استدعا ہے کہ عدالت سیشن کورٹ کا یکطرفہ حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کی بے دخلی کا عمل روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن