اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے: چوہدری طاہر مجید
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے خدمت خلق کی تعلیم اور اس پر عمل کا نمونہ حیات نبویؐ میں مکمل موجود ہے خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے کہ خدمت محض خدمت کے جذبہ سے ہو کوئی ذاتی غرض شامل نہ ہو انسانیت کی بھلائی و خیر خواہی کیلئے کام کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتا اور ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ اپنا مال دوسرے ضرورت مند انسانوں پر خرچ کرنا اور وجود سے ایسے کام انجام دینا جس سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا ہو جیسے کمزور اور بیمار لوگوں کے ایسے کام کرنا جو وہ خود نہیں کر سکتے اور دوسروں کو برائی سے بچانا اور نیک راستے پر چلانا جہالت کی تاریکی دور کر کے علم کی روشنی سے منور کرناخدمت خلق کے بہترین طریقے ہیں جنہیں اپنا کر ہی ایک سود مند اور مثالی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے۔