کی ورلڈ کپ‘ ہالینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے چلی کو صفر کے مقابلے میں14 گول سے مات دیدی۔ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 15واں ہاکی ورلڈ کپ2023میں آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جبکہ دوسرے میچ میں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ، تیسرے میچ میں بیلجیم اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ جنوبی کوریا اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔