سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ ایف جی /دین پولو کی ٹیم کی کامیابی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2023 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے تیسرے دن ایک میچ کھیلا گیا جس میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے بی این پولو ٹیم کو 9-4 سے ہرا دیا۔ میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ کی یاد میں منعقدہ آٹھ گول ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے جے ایس بینک کے ریجنل ہیڈ ماجد قریشی، ٹیم لیڈر زبیر احسان خان اور کاشف بٹ،کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب(ر) اور فیملیز بھی موجود تھیں۔ آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔ دوپہر بارہ بجے بلیک ہارس پینٹس کا مقابلہ پنڈی ایکسپریس سے جبکہ سہ پہر دو بجے پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس /نگینہ گروپ سے جبکہ سہ پہر تین بجے ایف جی /دین پولو کا مقابلہ ریمنگٹن فارما سے ہوگا۔