• news

  سکواش کمپلیکس ‘سپورٹس میڈیسن کلینک منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے:سیکرٹر ی سپورٹس


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مسرت جبیں نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری، یوتھ ہیلپ لائن، کرکٹ اکیڈمی،ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹ،ہاسٹل، جمنیزیم ہال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔مسرت جبیں نے کہا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کی جدید سہولیات میسر ہیں، ای لائبریری سے نوجوان بھرپور استفادہ کررہے ہیں، ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات سے کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بناسکتے ہیں۔ سکواش کمپلیکس اور سپورٹس میڈیسن کلینک منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے،سپورٹس میڈیسن کلینک کے قیام سے کھلاڑیوں کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔،جدید سہولیات کی فراہمی سے ہی سپورٹس ترقی کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن