فٹبال ورلڈکپ فائنل کو ڈیڑھ ارب افراد نے دیکھا: فیفا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں کھیلے گئے گزشتہ سال 2022 کے ورلڈکپ فائنل کو 1.5 بلین یعنی (ڈیڑھ ارب) افراد نے دیکھا۔ 18 دسمبر کو شیڈول قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فائنل 88 ہزار 966 افراد نے دیکھا جبکہ دنیا بھر سے 1.5 یعنی (ڈیڑھ ارب) افراد نے لائیو سٹریمنگ اور ٹی وی کے ذریعے میچ دیکھا۔فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران سٹیڈیم میں 3.4 ملین یعنی (34 لاکھ) افراد نے دیکھا، سال 2018 کے اندر یہ تعداد 3 ملین ہے، اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 172 گول ہوئے جس نے 1998 اور 2014 میں گولز کی تعداد 171 تھی۔