• news

 شیر عالم محسود کو بعد از مرگ ہلال  امتیاز (سول) سے نوازنے کا اعلان 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد  شہباز شریف نے حال ہی میں وفات پانے والے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان مرحوم کیپٹن (ر) شیر عالم محسود کی نمایاں عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از مرگ ہلال امتیاز (سول) سے نوازنے کا اعلان کر دیا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شیر عالم محسود اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران سروس میں حرکت قلب بند ہو جان سے وفات پا گئے تھے۔
 ہلال امتیاز 

ای پیپر-دی نیشن