غیرممالک سے 142 تحائف ملے‘ یورپی پارلیمنٹ کی صدر نے فہرست درج کرا دی
پیرس (نیٹ نیوز) یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا کو صدر بننے کے بعد سے اب تک 142 تحائف ملے ہیں۔ یہ بات پارلیمانی رجسٹر میں بطور رکن پارلیمنٹ ان کی جانب سے درج کروائی جانے والی فہرست کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ ان تحائف میں دو قیمتی تحفے ایسے تھے جن میں سونا استعمال کیا گیا تھا اور وہ دونوں تحفے مسلم ممالک کی جانب سے دیئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک گولڈ ماڈل ٹاور مراکش کے سینئر سیاستدان اور دوسرا گولڈ نقاشی کاری کے ساتھ ایک سفید لباس بحرین کی اسپیکر فوزیہ زینال نے دیا تھا۔
یورپی پارلیمنٹ صدر