آپ نے تاریخ نہیں دی، 90 روز میں الیکشن کے پابند ہیں، سپیکر کا گورنر کو خط
لاہور(خصوصی نامہ نگار )پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے سپیکر محمد سبطین خان نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو خط لکھا ہے۔ خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت،وزیراعلی کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔اسمبلی کی تحلیل کے بعدآئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور 224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابندہیں۔ اسمبلی کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ تاریخ مقرر نہیں کی۔گورنر کولکھے گئے خط میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔ سپیکر نے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی ملٹری سیکرٹری برائے صدر مملکت کو بھی ارسال کی ہے۔
گورنر کو خط