استعفیٰ منظور نہ کریں‘ منحرف پی ٹی آئی رکن ناصر موسیٰ زئی کا سپیکر کو خط
اسلام آباد (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے سپیکر کو اپنا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔ تحریک انصاف سے منحرف ہو کر جے یو آئی (ف) میں شامل ہو نے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔ ناصر خان موسی زئی نے مزید کہا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتا، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا، میں اپنا استعفیٰ واپس لیتا ہوں، اپنے حلقے کے مسائل کے لیے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔
ناصرموسیٰ زئی