• news

سپریم کورٹ کا کرک مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے نیشنل اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڈ کی بندش پر چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دوسری طرف عدالت کرک مندر حملہ کیس میں ڈاکٹر رمیش کمار کی استدعا پر ریکوری سے روک دیا کرک مندر از خود نوٹس کیس میں اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار عدالت میں پیش ہوے اور موقف اختیار کیا کہ کرک تیری مندر کی تعمیر ہو چکی ہے‘ صوبائی حکومت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کیں ہیں۔اگر عدالت مناسب سمجھیں تو یہ ریکوری کا سلسلسہ روک دیا جائے۔مندر کو نقصان پہنچانے والوں نے معافی مانگ چکے ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار کی استدعا پر عدالت نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے نقصان کی ریکوری روکنے کا حکم دیدیا جس کے بعد نیشنل اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڑ کے حوالے سے رخواست گزار سیموئیل پیارے نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل اقلیتی کلچرل ایوارڈ کا سلسلہ 2012 سے بند کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کا موقف ہے ایوارڈز کا معاملہ صوبوں کو چلاگیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایوارڈز کی بندش پر صوبوں جواب جمع کروائیں۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی وکیل جنا جیلانی نے موقف اختیار کیا تعلیمی اداروں میں اقلیتی اسٹوڈنٹس کو اسلامیات کا مضمون پڑھایا جا رہا ہے، اس اقدام سے اقلیتوں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے ، جس پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر تے ہوے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
اقلیتی ایوارڈ بندش

ای پیپر-دی نیشن