• news

پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری‘ اسحاق ڈار 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمشن کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی۔ معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروانے کیلئے پرعزم ہے۔ کمشن محصولات میں اضافے کلئے اپنی پوری کوشش کرے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن