• news

الیکشن کمشن کی طرف سے نگران وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ تعیناتی کا فیصلہ چیلنج نہیں ہو سکتا


اسلا م آباد (فرحان علی) الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراںوزیر اعظم یا نگراں وزیر اعلی کی تعینا تی کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا سکتا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی اب نگران وزیر اعلی کی تعینا تی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے الیکشن کمیشن وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کی طر ف سے دئیے گئے چار نا مو ں میں سے نگران وزیر اعلی کو تعینا ت کر نے کا حتمی فیصلہ کر ے گا ۔ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے عہدے پر تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نام پر متفق نہ ہو سکی۔حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ پا رلیما نی کمیٹی نے چاروں نا م الیکشن کمیشن کو بھجوادئیے ہیں اور الیکشن کمیشن آئند ہ 48گھنٹو ں میں ائیے گئے چار نا مو ں میں سے پنجا ب کے نگران وزیر اعلی کا انتخا ب کر ے گی ۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطا ن راجا کی سر براہی میں ، ممبر نثار احمد درانی،ممبرشاہ محمد جتو ئی ،ممبربا بر حسن بھروانہ،ممبرجسٹس ریٹا ئرڈ اکرام اللہ خا ن پر مشتمل نگران وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ کر یں گے۔
نگران وزیراعلیٰ

ای پیپر-دی نیشن