حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے اوورسیز پاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کو ووٹ کا حق ملے گا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پر ہے عنقریب اس حکومت کے خلاف ایسا زناٹے دار احتجاج ہوگا کہ سناٹا پڑجائے گا انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر ہر روز لوگ احتجاج کر رہے ہیں مگر اس کو شرم نہیں آرہی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے آئی ایم ایف سے نہ قسط نہ باہر سے امداد مل رہی ہے صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑ ھائے جا رہے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے۔