پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ،گزٹ نوٹیفکیشن کے بعدپی ایم ڈی سی بل باضابطہ طور پر فعال ہو گئی ہے ، پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد عمل میں آیاہے۔ ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی بل کے فعال ہونے کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی۔ صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی ،بل کی توثیق آئین کےآرٹیکل 75 کے تحت کی گئی تھی صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔