کرونا : مزید 21 نئے کیس ، 9 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (آئی این پی) عالمی وبا کرونا وائرس کی شدت میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 627 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔