4 پولیس افسروں کا تقرر و تبادلہ‘ محمد نبیل کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور (نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان نے 4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے بلال محمود سلہری کو ایس پی صدر راولپنڈی‘ ملک طارق محبوب کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی‘ محمد وقاص خان کو ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔