• news

نصف کلو وزنی ڈرون نے رفتار  کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ایریزونا(نیٹ نیوز)  ڈرون اور کواڈکاپٹر عام ہونے سے اب ان کی تیز رفتاری کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ننھے منے کواڈکاپٹر نے تیز ترین پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کا وزن محض 490 گرام ہے۔ جو عام کواڈکاپٹر سے تو مختلف ہے لیکن مقابلے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مکینکل انجنیئر اور شوقیہ ڈرون ساز ریان لیڈرمان نے ایکس ایل آر وی تھری نامی کواڈکاپٹر ڈیزائن کیا ہے اور اس کا فریم بھی بنایا ہے۔ اس کا وزن محض 490 گرام ہے جو عام کواڈکاپٹر سے تو مختلف ہے لیکن مقابلے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس پر گولی کی شکل کے خول بنائے گئے ہیں جو اس کی رفتار بڑھاتے ہیں اور ڈھانچہ بھی عموداً بنایا گیا ہے۔ سب سے نیچے اس کی پنکھڑیاں ہیں۔ گزشتہ نومبر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران کے سامنے ریان نے ڈرون کو 360 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر اڑایا جبکہ اس سے قبل وہ اسی ڈرون کو 414 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑاچکے تھے لیکن اسے رجسٹر نہیں کیا گیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب تیزرفتار ڈرون کی باقاعدہ تصدیق بھی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن