روشنی خارج کرنے والے کیڑوں سے بھری سرنگ اہم سیاحتی مرکز بن گئی
پرتھ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے علاقے ہیلنس برگ میں ایک طویل لیکن متروک ریلوے سرنگ میں اب ایسے کیڑوں نے بسیرا کرلیا ہے جو رات کے وقت دمکتی نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔اس جگہ پر اب سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ نیوساؤتھ ویلزمیں واقع اس جگہ پر اب سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے سرنگ بھوتوں اور آسیب کی کہانیوں کی شہرت بھی رکھتی ہے۔ یہاں حیاتیاتی طور پر روشنی خارج کرنے والے حشرات نے ڈیرہ جمالیا ہے۔