• news

زرداری صاحب روئیں یا ہنسیں، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا، سراج الحق


لاہور (نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے زرداری صاحب روئیں یا ہنسیں، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا، مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے، عوام سیاسی و معاشی دہشت گردوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا آپ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، اگر پیپلزپارٹی کام کرنا چاہتی ہے تو لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، خیرپور اور حیدرآباد کو آباد کریں، چودہ سال سے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، سندھ میں آج بھی غربت ناچ رہی ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب، ہمارے مینڈیٹ کو خوشی یا رونے سے قبول کرنا ہی پڑے گا، ساری دنیا بھی ساتھ مل جائے آپ کراچی کے مینڈیٹ کو ہضم نہیں کرسکیں گے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، آپ نے ہماری بات نہ سنی تو پھر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہو جائے گا، پھروہ ہوگا جس کا آپ تصورنہیں کرسکتے، زرداری اپنے حصے اور ہم اپنے حصے کا کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن