• news

بلال یٰسین حملہ کیس‘ عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم میاں معروف کے وارنٹ گرفتاری


لاہور(خبر نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے لیگی سابق رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پرملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے ملزم میاں معروف عرف پپو شاہ کی حاضری معافی کی درخواست خارج کردی، عدالت نے یکم فروری کو ملزمان ذوالفقار عرف بھائی اور میاںمعروف عرف پپو شاہ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے، ملزم میاں حسیب وکی سمیت دیگران پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام ملزمان کو عدالت میں حاضری یقینی بنانا ہو گی ،ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی ملزم غیر حاضر رہتا ہے، عدالت نے ملزم کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین میں صلح کیلئے بات ہو رہی ہے، وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے سماعت موخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہم نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن