• news

مہنگائی کا طوفان‘ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا چارہ نہیں‘ رانا تنویر

شیخوپورہ‘ فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کا طوفان ہے لیکن آنے والوں دنوں میں بہتری آئیگی عمران خان نے اپنے دورے اقتدار میں پارلیمنٹ بے توقیر کیا‘ ان خیالات کا اظہار یہاں سابق ناظم چوہدری ثناء اللہ ورک کے جواں سالہ بیٹے کی تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی پی138چوہدری محمود اختر گورائیہ ودیگر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی عمران خان کی طرح اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد ان کی دیہاڑیاں بندہوچکی ہیں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ن نے دو نام تجویز کر کے بھیج دئیے ہیں صوبائی نشستوں پر میرٹ پر ٹکٹ دئیے جائینگے اور عوامی امنگوں کے مطابق باکردار اور پارٹی کے وفا دار اور مخلص ورکرز کو آگے لایا جائیگا اور ہر صورت میں مسلم لیگ ن پنجاب میں فتح یاب ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن