پی ٹی آئی والے استعفوں کی منظوری کیلئے روتے،اب بھی رو رہے ،شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے استعفے منظور کرنے کیلئے روتے تھے ،اسپیکر قومی نے استعفے منظور کیئے تب بھی پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں ، پارلیمنٹ کو مذاق سمجھنے والوں کو پارلیمنٹ نے اٹھا کر باہر پھینک دیا،پی ٹی آئی والے عوام کے منتخب نمائندے ہوتے تو انہیں پارلیمنٹ کا احترام ہوتا، عمران نیازی نے اپنے حلقوں کی عوام کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا، عمران احمد نیازی آئندہ انتخابات بیساکھیوں کے بغیر لڑیں گے تو انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوگا ،عوام سے جھوٹے وعدے اور مسلسل یو ٹرن کے علاوہ عمران نیازی کی کوئی کارکردگی نہیں، پاکستان کی معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے ۔