ایف بی آر کی جانب سے شوگر ملز کی نگرانی کا عمل شروع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر کی جانب سے شوگر ملز کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سینئر آفیسرز پر مشتمل ویجیلنس ٹیمز بنا دی گئی ہیں،شوگر ملز کے لئے لازم ہے کہ وہ چینی کی بوریاں فیکٹریوں سے نکالنے سے پہلے ٹیکس اسٹیمپس لگائیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی انفورسٹمنٹ ونگ کی جانب سے ٹیکس اسٹیمپس نہ لگانے پر سرگودھا، مٹھی اور ٹنڈو محمد خان میں لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں تحویل میں لے لی گئیں۔ضلع جھنگ، بدین، میر پور خاص اور فیصل آباد میں شوگر ملز کی نگرانی پر تعینات ایف بی آر کا عملہ فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ۔