• news

پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟ عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی پر طنز 


لاہور ( این این آئی)  وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے مزید استعفوں کی منظوری پر تحریک انصاف پر طنز کیا۔ ٹوئٹرپر عطا تارڑ نے طنزیہ کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 79ہوگئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ووزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35استعفوں کی منظوری کو تحریک انصاف کے لیے ایک اور سرپرائز قرار دیا۔ٹوئٹرپر جاری بیان میں عطا تارڑ نے طنزیہ کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟

ای پیپر-دی نیشن