سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے کاسمگل شدہ سامان برآمد
لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔سیالکوٹ ائرپورٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمزی کی زیرنگرانی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم حسیب 17جنوری کو کراچی سے دبئی گیا اور ایک دن بعد دبئی سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر اترا۔شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو سمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ مسافر سے برآمد ہونے والے سامان میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز، لیپ ٹاپ، چارجرز، ساڑھے 7 کلو قیمتی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سمگل شدہ سامان شامل ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کی نشان دہی پر اس کے سہولت کار صداقت کو بھی گرفتار کر کیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے سمگل شدہ سامان کسٹمز کے حوالے کر دیا۔