• news

فیصل آباد پولیس کی نااہلی‘ 7 سال پہلے کے ڈرائیونگ لائسنس آن لائن نہہو سکے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب ٹریفک پولیس افسروں کی نااہلی کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے سات سال قبل بنائے جانے والے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہری لائسنس  ری نیو کروانے کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 2014، 2015 میں لائسنس بنانے والے شہری لائسنس  ری نیو کروانے کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام اور ٹریفک پولیس افسران کی غفلت و لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے 2014 اور 2015 میں جاری کیے جانے والے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس تاحال آن لائن نہ ہو سکے ہیں، جس وجہ سے لائسنس بنانے والے ہزاروں شہری لائسنس ری نیو کروانے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن