• news

ای پروکیورمنٹ سافٹ وئیر سسٹم سندھ حکومت کے حوالے

اسلام آباد(نا مہ نگار)یو ایس ایڈ اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشاورت سے تیارکردہ ای پروکیورمنٹ سافٹ وئیر سسٹم سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سافٹ ویئر تیار کیا گیا۔یہ سافٹ ویئر حکومت سندھ کے پروکیورمنٹ کے کاموں کو معیاری اور خودکار بنائے گا، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کی مشاورت سے تیارکردہ سافٹویئر سندھ حکومت کے عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائے گا ، اس موقع پر یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر مائیکل راسمین، مینجنگ ڈائریکٹر سیپرا روبینہ آصف اور دیگر افسران موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن