• news

الیکشن جب بھی ہوں اتفاق رائے سے ‘ورنہ  سب گھاٹے میں رہیں گے:سعد رفیق 


لاہور ( این این آیئ) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ ہو، اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں، ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے۔سعد رفیق نے کہا کہ میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے، امید کی جاتی ہے کہ آئندہ عمران خان 35 پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے باز ہی رہیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن