• news

 کھیل کے میدانوں سے امن ، خوشحالی آئیگی:قومی کرکٹر اظہر علی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، اوپننگ بیٹسمین عابد علی اور فاسٹ باؤلر محمد عباس نے گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہاکہ سپورٹس کے ذریعے پاکستان اپنا کھویا ہوا سماجی، معاشی، ثقافتی تشخص بحال کر سکتا ہے۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے امن اور خوشحالی آئے گی۔سپورٹس سرگرمیوں میں مرد و خواتین بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ سپورٹس ایونٹس کی سرپرستی جاری رہنی چاہئے۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ سپورٹس کے افق کے کامیاب کھلاڑی نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن