• news

عنایت اللہ لک کے بڑے بھائی سپرد خاک


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے بڑے بھائی حاجی فتح محمد لک کو سپرد خاک کردیاگیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کینال بینک سکیم فتح گڑھ لاہور میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی، پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر، سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی، ایڈیشنل سیکرٹری نوید اسلم، دیگر محکموں کے سرکاری افسران، عزیز و ا قارب اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن