مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی مکہ مکرمہ میں مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ملاقات
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے عمرہ کی سعادت کے دوران صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات اور ’’مجلس مسلسلات حدیث‘‘میں شرکت کی۔ہمیں قادیانیوں کی مذموم سازشوں اور عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دینی مدارس کے پلیٹ فارم سے نوجوان علماء کرام کو جدید اسلوب کے ساتھ تیار کرنا ہوگا۔ وہ حسب سابق اس سال بھی مکہ مکرمہ سے آن لائن جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کرام اور طلباء کو ’’خصوصی ختم نبوت کورس‘‘ کرائیں گے۔