• news

ایل ڈبلیو ایم سی شہر کے داخلی خارجی راستوں مین شاہراہوں کی صفائی کیلئے متحرک


لاہور(خبر نگار) ایل ڈبلیو ایم سی شہر کے داخلی خارجی راستوں اور مین شاہراہوں کی صفائی کیلئے متحرک ہے۔ دھول مٹی اْڑاتی بغیر ڈھانپے شہر میں داخل ہونے والی ٹرالیوں کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ علی عنان قمرنے شہر کے مرکزی اور داخلی،خارجی راستوں کا جائزہ وزٹ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن