• news

 ناموس رسالت کے تحفظ  بل کی متفقہ منظوری قابل تحسین :اشرف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آلِ رسولؓ، اصحاب رسولؓ اور ازواجِ رسولؓ کی ناموس کے تحفظ کے بل کی متفقہ منظوری قابل تحسین ہے۔ امید ہے یہ بل معاشرے سے گستاخانہ کلچر کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہو گا۔ بل کی منظوری کے بعد کچھ لوگوں کی اس سے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ تحریک لبیک اسلام کی شوریٰ کے چیئر مین پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، تحریک صراط مستقیم کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فرمان علی حیدری جلالی ودیگر نے کہا کہ آل و اصحاب رسول کی توہین ہرگز برداشت نہیں ہے۔ صحابہ کرامؓ کی گستاخیوں کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ توہین کرنے والوں کو عملی طور پر سزائیں دے کر ہی مقدس ہستیوں کی گستاخیوں کا دروازہ بند کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن