ملکی مفادات مقدم رکھیں ، ذاتی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سیاست بڑا عجیب رخ اختیار کر چکی ہے۔ سیاستدان سوچتے ہیں کہ ہم برسراقتدار ہیں تو سب ٹھیک ورنہ سب برباد اورختم ہونا چاہیے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی اور قومی مفاد مقدم ہونا چاہیے۔ اقوام عالم کی کامیابی کی وجہ ہی یہ ہے کہ ان کی سیاست کا محور قومی اور ملکی مفاد ہوتا ہے۔ ہمارے سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ بھی ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ملکی سا لمیت اور سکیورٹی اداروں کو خطرہ لاحق ہو۔ اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کے خلاف اورخطرے کا ڈٹ کر اور ایک جان ہو کر مقابلہ کریں اور اس سلسلے میں کوئی مصلحت یا سمجھوتہ نہ کریں۔