• news

فیروزوالہ:آسمان کو چھوتی مصنوعی مہنگائی کی بدترین لہر سے عوام بلبلا اٹھے


 فیروزوالہ(  نامہ نگار)آسمان کو چھوتی مصنوعی مہنگائی کی بدترین لہر سے شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا کی عوام بلبلا اٹھی۔ اشیاء خوردو نوش چاول، آٹا، گھی،چینی، چکن، چھوٹا بڑا گوشت، لہسن،پیازخودساختہ ہوش ربا قیمتوں کے باعث شہریوں کی پہنچ سے دور، سبزیاں،پھل، نان روٹی، بھی من مانے ریٹوں پر فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کی حیثیت ’’ردی‘‘ کے کاغذکے برابر رہ گئی، انتظامی افسران،گرانفروشوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آنے لگے۔لوٹ مار مافیا کے ہاتھوں تنگ شہریوں نے کمشنر  لاہور ڈویڑن سے گراں فروشی کا فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن